5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوئٹہ:نیٹو ٹینکر کے ڈرائیور بھتہ نہ دینے پر قتل کردیاگیا
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ چمن شاہراہ پر مئے زئی اڈہ کے قریب نیٹو سپلائی کنٹینر کے ڈرائیور کو بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعہ کے خلاف ڈرائیوروں نے احتجاج کیا۔اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ شاہ زیب نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر مئے زئی اڈہ کے قریب افغانستان جانے والا نیٹو سپلائی کنٹینر کے ایک ڈرائیور کو جرائم پیشہ افراد کی جانب سے جھبری بھتہ نہ دینے کی صورت میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا واقعہ کے بعد ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے سپلائی معطل کر دی ہے، جبکہ ڈرائیوروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے فائرنگ کی جس سے ڈرائیور ہلاک ہوا انہوں نے مذکورہ اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور مقتول ڈرائیور محمد اکبر جس کا تعلق میاں والی سے ہے کی لاش کو ایف سی چیک پوسٹ پر احتجاجا ًرکھوا دی ہے۔