5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سرگودھا: خستہ حال اسکول میں بچے کھلے آسمان تلے حصول علم میں مصروف
جنگ نیوز -
سرگودھا…سرگودھا کے نواح میں ایک ایسا سرکاری اسکول بھی موجود ہے جسکی بلڈنگ سے بچوں کو خوف آنے لگا اور بچوں نے خستہ حال عمارت میں تعلیم حاصل کرنے کے بجائے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی۔سرگودھا شہر سے محض15کلو میٹر کی مسافت پر واقع گورنمنٹ گرلز پر ائمری اسکول چک نمبر5 دھریمہ کی عمارت 1987 میں تعمیر کی گئی۔ نر سری سے پانچویں کلاس تک کے بچوں کو اس عمارت میں منتقل کیا گیا لیکن14 سال کے عر صہ میں یہ عما رت اس حد تک بو سیدہ ہو گئی ہے کہ بچوں کو اب اس سے خو ف آنے لگا ہے۔بچوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی پڑھائی کے دوران ڈر ہی لگا رہتا ہے کہ کہیں اسکول کی چھت ان پر نہ آ گرے جس کی وجہ سے انہوں نے اب اسکول کی عمارت میں تعلیم حاصل کرنے کی بجائے کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنا شروع کردی ہے۔سخت سردی میں انہیں شد ید مشکلات کا سا منا کر نا پڑتا ہے۔گورنمنٹ گر لز پر ائمری سکول چک نمبر5دھر یمہ میں گذشتہ14 سال سے2 اسا تذہ فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ اسکول میں ایک وقت میں90 طا لبا ت زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔