5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اگلے48 گھنٹوں میں وفاقی کابینہ تحلیل ہونے کاامکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اگلے48گھنٹوں میں وفاقی کابینہ تحلیل سکتے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو آپشنز زیر غور ہیں کہ کیا پوری کابینہ تحلیل کر دی جائے یا اس کا حجم آدھا کر دیا جائے،ذرائع کے مطابق اگر کابینہ پوری توڑی گئی تو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اس کے24 گھنٹے کے اندر10 سے12اہم وزارتوں کے وزرا کا دوبارہ اعلان کریں گے۔اس وقت وفاقی کابینہ62 ممبران پر مشتمل ہے جب کہ 18 ویں ترمیم کے تحت آئندہ انتخابات میں کابینہ کا حجم پارلیمنٹ کے ممبران کی کل تعداد کا گیارہ فیصد رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ایوان صدر میں ہونے والے پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں بھی اس معاملہ پر غور کیا جائے گا۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کابینہ کا حجم کم کرنے کا مقصد عوام میں حکومت کا امیج بہتر بنانا ہے ۔