5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہماری جماعت کسی ہم خیالوں یا بے خیالوں میں نہیں گئی،چوہدری شجاعت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے رہنما امیر مقام نے سابق صدر پرویزمشرف سے دوستی کا اعتراف کرلیا،جبکہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کسی ہم خیالوں یا بے خیالوں میں نہیں گئی۔ اسلام آباد میں شانگلہ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے پارٹی کے رکن رشاد خان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں وہ نیچا دکھانے کی کوشش کرنے والوں کو اگلے انتخابات میں اپنا زور دکھائیں گے۔ ق لیگ کو کسی کے ساتھ جانے کی ضرورت نہیں اب جس نے آنا ہے ہمارے ساتھ آئے، اس موقع پر مشاہد حسین نے کہاکہ مسلم لیگ ق حقیقی اپوزیشن جماعت ہے جو ایشوز کی سیاست کر رہی ہے۔پارٹی کے رہنما امیر مقام نے کہا کہ انہیں اس بات سے انکارنہیں کہ پرویزمشرف ان کے دوست ہیں ۔