5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملک کے شمالی وبالائی علاقوں میں بارش کے بعدسردی میں اضافہ
جنگ نیوز -
مظفرآباد…ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ اسکردو کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔۔سوات ، مینگورہ ، کالام ، مدین اور بحرین سمیت ضلع شانگلہ کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔اسکردو اور گانچھے کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ ہنزہ نگر اور استور سمیت گلگت بلتستان کے دیگر بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔مظفرآباد کے بالائی علاقوں سمیت وادی نیلم ، شاردا ، کیل اور تاؤبٹ اوروای لیپہ میں بھی برفباری شروع ہوگئی ہے جبکہ زیریں وادی نیلم ، اٹھ مقام اور نوسیری میں موسلا دھار بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ملکہ کوہسار مری کا موسم ابر آلود ہے جبکہ چترال میں لواری ٹاپ پر وقفے وقفے سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔چمن،پشین اور قلعہ عبد اللہ سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف مقامات پرتیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔