5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس اور نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کی نجکاری کی منظوری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…کابینہ کی نج کاری کمیٹی نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس اور نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کی نج کاری کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کابینہ کی نج کاری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے26 فیصد شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔ کمیٹی نے توانائی کے شعبے میں قابل تجارت بانڈز کے اجراکیلئے ذیلی کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔وزیر نج کاری سینیٹر وقار احمد اس کمیٹی کے سربراہ ہیں، کمیٹی او جی ڈی سی ایل اور دیگر توانائی کے شعبے کی کمپنیوں کیلئے بانڈز کے اجراء پر سفارشات تیار کرے گی۔اس کے علاوہ نج کاری کمیٹی نے آئیسکو کے شیئرز اولین عوامی فروخت کیلئے پیش کرنیکیلئے تجویز مشترکہ مفادات کی کونسل کو بھیج دی ہے۔