تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مشرق وسطیٰ :شعبہہوا بازی میں شرح نمو18 فیصد ریکارڈ

جنگ نیوز -
دبئی…2009 کے مقابلے میں گذشتہ سال ہوا بازی کے شعبے میں سب سے زائد نمو مشرق وسطیٰ میں تقریباً18 فیصد رہی۔یہ بات انٹرنیشنل ایر ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے اعدادو شمار میں کہی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مشرق وسطیٰ میں نمو سترہ اعشاریہ آٹھ فیصد رہی جو دیگر خطوں کے مقابلے میں سب سے زائد ہے۔سب سے زائد کمی یورپی ممالک میں تقریباً پانچ فیصد رہی جبکہ اس سے بہتر شرح نمو شمالی امریکی ممالک میں سات اعشاریہ چار فیصد جبکہ لاطینی امریکی ممالک میں تقریباً آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔مسافروں اور کارگو کے اعتبار سے افریقی ممالک میں شرح نمو تقریباً تیرہ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق رواں سال تیل کی زائد قیمت کے باعث ہوا بازی کے شعبے میں ہونے والے اضافے میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.