تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کل بھارت روانہ ہورہے ہیں

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری سترہویں کامن ویلتھ لا کانفرنس میں شرکت کیلئے کل بھارت روانہ ہورہے ہیں۔انہیں کانفرنس سے خطاب کیلئے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ17ویں کامن ویلتھ لا کانفرنس بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں ہو گی، کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ ہوں گے۔ کانفرنس میں دولت مشترکہ کے ملکوں کے چیف جسٹس کے علاوہ اہم قانونی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔کانفرنس کا موضوع” ابھرتی معیشتیں اور قانون کی حکمرانی ، درپیش مسائل اور مواقع “ ہے ۔ توقع ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کانفرنس سے خطاب میں پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں گڈ گورننس ، سماجی ترقی اور اقتصادیات میں عدلیہ کے کردار سے متعلق امور پر اظہار خیال کریں گے اور دولت مشترکہ ممالک کے چیف جسٹس سے بھی باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ عدالتی مصروفیات کے باعث چیف جسٹس پیر کو وطن واپس آجائیں گے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.