تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت کو واہگہ کے راستے افغانستان تک رسائی نہیں دینگے، امین فہیم

جنگ نیوز -
اسلام آباد… وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان بھارتی مصنوعات کو واہگہ کے راستے افغانستان تک رسائی نہیں دے گا۔اسلام آباد میں سیکریٹری تجارت ظفر محمود کے ہمراہ تجارتی پالیسی کے وسط مدتی جائزہ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ ہونے والے تجدید شدہ ٹرانزٹ معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو وسطی ایشیائی ریاستوں تک مصنوعات کی رسائی کیلئے سترہ روٹس ملیں گے۔ایک سوال پر وزیر تجارت نے کہا کہ پانچ سال تک پرانی گاڑیوں کی درآمد سے مقامی صنعت متاثر نہیں ہوگی کیونکہ اس ا سکیم کے تحت صرف تیرہ سو سی سی کی گاڑیاں ہی درآمد ہو سکیں گی۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری تجارت ظفر محمود نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی برآمدات 22ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے چھ ماہ میں برآمدات میں بیس اعشاریہ ایک فیصد گروتھ ہوئی ہے۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.