5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
91 فیصد پاکستانی ناشتے میں باقاعدگی سے چائے پیتے ہیں،گیلپ سروے
جنگ نیوز -
کراچی…چائے تھکن مٹانے اور ذہن ودل کو تازہ کرنے والا گرم مشروب ہے۔ جو پاکستانیوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں سب سے زیادہ چائے کس وقت پی جاتی ہے،گیلپ پاکستان کے تحت ملک بھر میں کرائے جانے والے ایک سروے کے مطابق91 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ وہ ناشتے میں باقاعدگی سے چائے پیتے ہیں۔ جبکہ 40 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ شام میں بھی چائے ضرور پیتے ہیں،دوپہر کے کھانے کے بعد چائے کے رسیا لوگوں کی تعداد کم ہوکر محض15 فیصد رہ جاتی ہے جبکہ رات کو کھانا کھانے کے بعد24 فیصد اہل وطن اس اپنی اس عادت کو دہرانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ مگر ایسے لوگ جن کے گھر میں ہر وقت چائے بنتی ہو اور وہ بھی ہر وقت چائے پینے کیلئے تیار ہوں ان کی تعداد بھی6فیصد نکلی ۔