تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حیدر سائیں دربار میں دھماکا،ایک جاں بحق،12افراد زخمی

جنگ نیوز -
لاہور…بادامی باغ میں واقع حیدر سائیں دربار لاہور کے مر کزی دروازے کے قریب دھماکے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق اور12افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔واقعے کے بعد ایمبولینس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی اہلکارموقعے پر پہنچ گئے ہیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔زخمیوں کو قریب ہی واقع اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ترجمان ریسکیو نے12افراد کے زخمی ہو نے کی تصدیق کی ہے۔جمعرات کے روز دربار پر معمول سے زیادہ رش ہوتا ہے اور آج بھی دربار پر بہت زیادہ رش تھا ۔زخمیوں کو قریب ہی واقع میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ دھماکا کریکر پھٹنے سے ہوا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.