تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈکوامریکابھجوایاتوردعمل مصرسے زیادہ خوفناک ہوگا،منورحسن

جنگ نیوز -
اوکاڑہ …امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ دو نوجوانوں کو قتل کرنے والے ریمنڈ ڈیوس کو امریکا بھجوایا گیا تو عوامی ردعمل مصر سے زیادہ خوفناک ہو گا۔ اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں نواز شریف بھی صدر زرداری اور امریکاکے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ عوام حکومت کو قطعی اجازت نہیں دیگی کہ امریکی شہری کو امریکا کے حوالے کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے ملک بھر میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.