5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حیدر سائیں دربار میں دھماکا،2افرادجاں بحق،30سے زائدزخمی
جنگ نیوز -
لاہور…بادامی باغ میں واقع حیدر سائیں دربار لاہور کے مر کزی دروازے کے قریب دھماکے میں کم از کم 2افراد جاں بحق اور30 زخمی ہو گئے ۔واقعے کے بعد ایمبولینس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی اہلکارموقعے پر پہنچ گئے ہیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔زخمیوں کو قریب ہی واقع اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں2افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو ئے۔جمعرات کے روز دربار پر معمول سے زیادہ رش ہوتا ہے اور عرس کی وجہ سے بھی آج دربار پر معمول سے بہت زیادہ رش تھا ۔زخمیوں کو قریب ہی واقع میو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2افرادزخموں کے تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گئے جبکہ 30سے زیادہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ڈی سی او لاہور کا کہنا ہے کہ یہ ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا جبکہ دھماکے میں ڈیڑھ کلو گرام مواد استعمال کیا گیا ۔