5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بینظیر کے زیر استعمال بلیک بیری بلاول ہاوس سے مل گئے،ڈی جی ایف آئی اے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ان کے زیر استعمال دو بلیک بیری فون مل گئے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد کے مطابق یہ فون ان کے گھریلو ملازم کے گھر سے ملے ہیں۔ بے نظیر بھٹو کے دونوں بلیک بیری فون ان کی27دسمبر2007 میں ان کی لیاقت باغ راولپنڈی میں شہادت کے وقت گم ہوگئے تھے ۔ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد کے مطابق یہ بلیک بیری موبائل فون ان کے گھریلو ملازم کے گھر سے ملے ہیں تاہم انہوں نے اس ملازم کا نام نہیں بتایا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملازم بلاول ہاؤس کراچی میں ہے اور اب اس سے تفتیش کی جائے گی جس کے دوران اہم انکشافات کی توقع ہے ۔ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق بی بی کے زیر استعمال دونوں بلیک بیری موبائل فون تجزیے کے لیے اسلام آباد میں فرانزک لیبارٹری میں بھجوا دیے گئے ہیں جس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔