5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اسپاٹ فکسنگ کیس : سلمان بٹ اور محمد عامر لاہور سے دوحہ روانہ
جنگ نیوز -
لاہور ...اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد عامر لاہور سے دوحہ روانہ ہوگئے ہیں ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ بولر محمد عامر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے قطر ائر ویز کی پرواز کے ذریعے دوحہ روانہ ہوئے ۔ دوحہ میں آئی سی سی کا اینٹی کرپشن ٹریبونل کل اسپاٹ فکسنگ کا فیصلہ سنائے گا ۔ ٹریبونل نے چھ سے گیارہ جنوری تک اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کی تھی جس کے بعد ٹریبونل کے سربراہ مائیکل بیلوف نے پانچ فروری کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تھا ۔