5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حسنی مبارک اقتدار کی منتقلی کیلئے مذاکرات فوری شروع کریں،ہیلری
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے مصری صدر حسنی مبارک اور اپوزیشن پر زور دیا ہے کہ اقتدار کی منتقلی کے لئے مذاکرات فوری طور پر شروع کئے جائیں ۔ انہوں نے یہ مطالبہ محکمہ خارجہ میں صحافیوں سے گفت گو کے دوران کیا ۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقتدار کی پُرامن اور باضابطہ منتقلی کے لئے مصری حکومت ، اپوزیشن کے اچھی ساکھ والے نمائندوں ، سول سوسائٹی اور سیاسی دھڑوں کے درمیان فوری طور پر سنجیدہ مذاکرات ہونے چاہئیں ۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ مصری عوام ایک بامعنی عمل کی توقع رکھتے ہیں جس کے نتیجے میں ٹھوس تبدیلیاں آئیں ۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مصر میں شفاف اور غیر جانب دارانہ صدارتی انتخاب ضروری ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ نے قاہرہ میں صحافیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت اور فوج کی ذمے داری ہے ۔