5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اقتدار چھوڑنے کو تیارہوں لیکن ملک میں افرا تفری کا خدشہ ہے،مبارک
جنگ نیوز -
قاہرہ ... مصر کے صدر حسنی مبارک نے کہا ہے کہ وہ اقتدار چھوڑنے کو تیار ہیں لیکن ایسا نہیں کریں گے کیونکہ اِس سے ملک میں افرا تفری پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ صدارت سے اُکتا چکے ہیں اور اب یہ عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں ۔ لیکن ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ اگر انہوں نے استعفیٰ دیا تو اس سے ملک میں افرا تفری پھیل جائے گی اور اسلام پسند جماعت اخوان المسلمون حکومت میں آجائے گی۔ حسنی مبارک کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ ان کے بارے میں کیا کہتے ہیں ۔ اس وقت انہیں صرف ملک کی پرواہ ہے ۔ مصری صدر نے ایک روز پہلے قاہرہ میں مظاہرین اور اپنے حامیوں کے درمیان جھڑپوں پر ناخوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مصریوں کو آپس میں لڑتے دیکھنا نہیں چاہتے ۔ انہوں نے تشدد کی ذمے داری اپوزیشن جماعت اخوان المسلموں پر عائد کی اور دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت تشدد کی ذمے دار نہیں ہے۔