5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی،ملزم کو ائیرپورٹ لے آئی
جنگ نیوز -
پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی،ملزم کو ائیرپورٹ لے آئی
لاہور…پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی،اس کی زندہ مثال لاہور ائرپورٹ پر دیکھنے میں جب ایک شخص کو پولیس کا ایک افسر اور اہلکار اپنی حراست لیے پھر رہے تھے دیکھتے ہیں کہ پولیس کی یہ مدد کیا تھی۔لاہور ائرپورٹ پر لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب پولیس کے جوان ایک شخص کو حراست میں لیے ائرپورٹ پر پھر رہی تھی معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ اس شخص کا نام ذوالفقار ہے اور یہ منڈی بہاولدین کی پولیس نے ایک لڑکی کو اغوا کرنے کے جرم حراست میں لیا ہوا ہے پولیس کے مطابق ملزم ذوالفقار کے کسی عزیز نے باہر جانا تھا اوریہ اسے الوادع کرنے لائے ہیں۔ پولیس کے اس اقدام سے پولیس کا با اختیار ہونا بھی سامنے آگیا اور پرانی یاد بھی تازہ ہوگئی کہ پولیس کاہے فرض مدد آپ کی۔