تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ترکی: انقرہ کے صنعتی علاقے میں دو دھماکے ،12 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
ترکی: انقرہ کے صنعتی علاقے میں دو دھماکے ،12 افراد ہلاک

انقرہ…ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے صنعتی علاقے میں دو دھماکوں سے 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ حکام کے مطابق انقرہ کے انڈسٹریل زون میں پہلا دھماکا جنریٹر بنانے والی فیکٹری میں ہوا جس سے چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ آٹھ گھنٹے بعد اسی علاقے میں پینٹ بنانے والے پلانٹ میں بھی دھماکا ہوا جس سے 6 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوئے ۔ 12 افراد عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں ، امدادی ٹیموں کو زہریلے کیمیکل اور آگ کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ حکام کے مطاب شبہ ہے کہ دھماکے گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوئے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.