5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی : ملیر میں ریل گاڑی کی زد میں آکرایک شخص ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی : ملیر میں ریل گاڑی کی زد میں آکرایک شخص ہلاک
کراچی…کراچی کے علاقے ملیر میں ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ریل گاڑی کی ذد میں آنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ریلوے پولیس کے مطابق ملیر ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے کراچی سے پشاور جانے والے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی ذد میں آتے ہوئے 30 سال سے 35 سال کی درمیانی عمر کا شخص کٹ کر ہلاک ہوگیا،جس کی فی الحال شناخت بھی نہیں ہوسکی ہے،پولیس نے لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے جناح اسپتال پہنچایا۔جبکہ واقعے کی رپورٹ تھانہ ریلوے ڈرگ روڈ میں درج کرلی گئی ہے۔