5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصر:باغی رہنماؤں اور سابق وزیروں کے بیرون ملک جانے پر پابندی
جنگ نیوز -
مصر:باغی رہنماؤں اور سابق وزیروں کے بیرون ملک جانے پر پابندی
قاہرہ…مصری حکومت نے حکمراں جماعت کے باغی رہنماؤں اور سابق وزیروں کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگاتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کی ہے ۔سرکاری ٹی وی کے مطابق مصری اٹارنی جنرل نے حکمران نیشنل ڈیمو کرٹیک پارٹی کے مستعفی سکریٹری جنرل احمد عز اور تین سابق وزیروں حبیب العدلی، احمد المغربی اور زہیر جرانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں ۔ حکومت نے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ان کے خلاف بدعنوانی و رشوت ستانی کے کیسز تیار کئے جائیں ۔ حکمراں جماعت کے ان رہنماؤں نے حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کی تھی جس پر انہیں عہدوں سے فارغ کردیا گیا تھا۔ وزیر داخلہ کو پچھلے جمعہ کو مظاہروں کے دوران سڑکوں سے پولیس کے غائب ہونے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا ۔