5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 30 سالہ طاہر احمد کو قتل کردیا ۔ملیر کے علاقے مگسی گوٹھ میں بھی نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور 26 سالہ محمد قاسم ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن گلی نمبر 11 میں بھی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 22 سالہ ندیم نواب کو قتل کردیا ۔ ادھر کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں ضیا کالونی سیکٹر 32 اے میں منشیات کے عادی شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔