5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چمن شہر اور گرد ونواح میں رات گئے گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش
جنگ نیوز -
چمن شہر اور گرد ونواح میں رات گئے گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش
چمن …چمن شہر اور گرد ونواح میں رات گئے گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش سے پہاڑی ندی نالے زیر اب آگئے کوژک ٹاپ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے کیساتھ دن بھر بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ جمعرات کی شب کو چمن شہر اور گرد ونواح میں گرج چمک کیساتھ موسلادہار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو رات گئے تک بغیر کسی وقفے کے ساتھ جاری رہا جس سے پہاڑی ندی نالے زیر اب آگئے ہے اور نالوں میں تغیانی کے باعث مختلف علاقوں کے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہے جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر کوژک ٹاپ کی سڑک کی حالت مزید خستہ حال ہو جانے اور کچڑ بن جانے کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی ہے اور درجنوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث شہر بھر میں بجلی کی سپلائی معطل ہے اور شہر تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔