5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوٹری : فائرنگ سے زخمی مذہبی رہنما کی حالت بدستور تشویشناک
جنگ نیوز -
کوٹری…کوٹری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شیعہ علما کونسل سندھ کے نائب صدر علامہ الطاف حسین الحسینی کو شدید زخمی کردیا۔انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شیعہ علما کونسل سندھ کے نائب صدرعلامہ الطاف حسین الحسینی حیدرآباد میں مجلس عزا میں شرکت کے بعد واپس کوٹری جارہے تھے۔ نامعلوم مسلح افراد نے کوٹری پل کے قریب ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے علامہ الطاف حسین الحسینی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گولی مولاناالطافکے سر میں لگی ہے جس کے باعث ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی جعفریہ الائنس کے کارکنان کی بڑی تعداد نے اسپتال پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔