5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں4 افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے30 سالہ طاہر احمد کو قتل کردیا ۔ ملیر کے علاقے مگسی گوٹھ میں بھی نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور26 سالہ محمد قاسم ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن گلی نمبر11 میں بھی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے22 سالہ ندیم نواب کو قتل کردیا۔رات گئے منگھوپیر کے علاقے سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی،جس کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔دوسری جانب کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں ضیا کالونی سیکٹر32 اے میں منشیات کے عادی شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی،ہلاک ہونیوالے پانچوں افراد کی لاشوں کو پولیس کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔