5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
برطانیہ: موٹوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ،اسپتالوں کوبھی پریشانی لاحق
جنگ نیوز -
لندن … موٹے لوگ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے تنگ تو ہوتے ہی ہیں لیکن برطانیہ میں موٹے افراد کی وجہ سے اسپتالوں کیلئے بھی مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔ کیونکہ اب ان کیلئے ایمبولینسیں بھی چھوٹی پڑ رہی ہیں۔برطانیہ میں موٹے افراد کی تعداداور ان کا وزن بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔موٹوں کے حوالے سے برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہر ایمبولینس سروس کو اب زیادہ بڑی اور گنجائش والی وہیل چیئرز اور اسٹریچرز بھی خریدنے ہونگے، جو موٹے مریضوں کا بوجھ اٹھا سکیں اس کے ساتھ نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے بھی بھاری رقم خرچ کی جائیگی۔حکام کے مطابق چھوٹی گاڑیوں میں گنجائش پیدا کرنے کا کام بھی جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپ میں سب سے زیادہ موٹے برطانوی شہری ہیں ان میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔