5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جعفرآباد: گیس فیلڈ کی گاڑی پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق
جنگ نیوز -
جعفرآباد…جعفرآباد کے علاقے درگی میں اوچ گیس فیلڈ کے ملازمین کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جعفرآباد میں اوچ گیس فیلڈ کے ملازمین سے بھری ہوئی ایک گاڑی اوچ گیس فیلڈ جارہی تھی کہ درگی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے ۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی او ر علاقے کا گھیراؤ کرلیا۔ زخمیوں اور لاش کوقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ بھنڈ پولیس تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔