5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وکی لیکس کو نوبل انعام2011 کیلئے نامزد کردیا گیا ،نارویجن رکن پارلیمنٹ
جنگ نیوز -
اوسلو…ناروے کے ایک رکن پارلیمنٹ نے تصدیق کردی ہے کہ وکی لیکس کو اس سال کے نوبل امن انعام کیلئے نامزد کردیا گیا ہے ۔نارویجن رکن پارلیمنٹ Snorre Valen نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ناروے کی نوبل کمیٹی نے ایوارڈ کیلئے وکی لیکس کی نامزدگی قبول کرلی ہے۔Snorre Valen نے وکی لیکس کو اکیس ویں صدی میں آزادئ اظہار اور شفافیت کا سب سے اہم مددگار قرار دیا ہے ۔ نوبل انعام کیلئے نامزدگیوں کی ڈیڈ لائن منگل کو ختم ہوچکی ہے۔