تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر میں جمہوری اصلاحات کیلئے بش کا مطالبہ درست تھا ،امریکیوں کی رائے

جنگ نیوز -
واشنگٹن …بیشتر امریکیوں کو خیال ہے کہ مصر میں جمہوری اصلاحات کے حوالے سے صدر بش کے مطالبات درست تھے ۔ وکی لیکس سے جاری مراسلوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی عہدیداروں نے جمہوری اصلاحات پر زور دینے کیلئے صدر حسنی مبارک اور ان کی قیادت سے ملاقاتوں میں کوئی موقع ضائع نہیں جانے دیا ۔تیرہ اپریل دو ہزار نو کو امریکی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن Matthew Tueller نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ ُملر کے نام مراسلہ بھیجا جس میں ان کی قاہرہ آمد سے پہلے مصری قیادت اور ملک کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئیں ۔ ڈپٹی چیف آف مشن نے ڈائریکٹر ُملر کو بتایا کہ امریکا مصر میں مسلسل جمہوری اصلاحات اور سیاسی آزادی کو فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف ہے تاہم امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق سے متعلق کوششیں یقینی بنانے کیلئے صورتحال غیر یقینی بنادی جاتی ہے ۔مراسلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ مصری حکومت کو خدشہ ہے کہ کھلی آزادی دینے سے مسلم برادرُہڈ زیادہ طاقت ور ہوجائے گی جو پہلے ہی مصر کی چار سو چون رکنی پارلیمنٹ میں چھیاسی نشستوں پر براجمان ہے ۔ ڈپٹی چیف آف مشن نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو لکھا کہ ان کی قاہرہ آمد پر اعلیٰ مصری عہدیداروں سے ملاقات کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے جس میں وہ دو طرفہ تعلقات کے علاوہ جمہوری اصلاحات اور انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے بھی زور دیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.