5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی فوجی میننگ کو جنگ زدہ علاقہ میں نہ بھیجنے کی تجویز دی گئی تھی
جنگ نیوز -
واشنگٹن …دنیا بھر میں امریکا کی جگ ہنسائی بننے کے مرتکب امریکی فوجی بریڈلے میننگ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ عراق بھیجنے سے پہلے مینٹل ہیلتھ ایکسپرٹ نے تجویز دی تھی کہ وہ جنگ زدہ علاقے میں بھیجے جانے کے قابل نہیں ۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں تعیناتی سے پہلے نیویارک کے فورٹ ڈرم فوجی اڈے پر ماہرین نے بریڈلے میننگ کے رویے کی بھی شکایت کی تھی۔ اس کے علاوہ دماغی صحت کے ایک ماہر نے رپورٹ دی تھی کہ بریڈلے میننگ عراق میں تعیناتی کے قابل نہیں ،اس کے باوجود اسے بھیجا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر بریڈلے میننگ کے بارے میں دماغی ماہر کی ایڈوائس پر عمل کیا جاتا تو خفیہ سفارتی دستاویزات دنیا بھر میں امریکا کی جگ ہنسائی کا سبب نہ بنتیں ۔