تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصری نائب صدر نے امریکا کو وفاداری کا یقین دلایا تھا، وکی لیکس

جنگ نیوز -
قاہرہ …وکی لیکس کے جاری مراسلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا مصر میں عمر سلیمان کی بحیثیت نائب صدر تقرری پر خوش ہے اور اسی وجہ سے حسنی مبارک سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کررہا ہے ۔اکیس اپریل دو ہزار نو کو امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین ایڈمرل مائیک مولن نے قاہرہ میں مصری انٹیلی جنس کے سربراہ عمر سلیمان سے ملاقات کی۔30اپریل کے مراسلے میں قاہرہ میں امریکی سفیر مارگریٹ اسکوبی نے واشنگٹن کو بتایا کہ عمر سلیمان وہ تمام اقدامات کرنا چاہتے ہیں جو امریکا کی خواہش یعنی ہے ۔ عمر سلیمان نے ایڈمرل مائیک مولن سے ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایران سمیت خطے میں شدت پسندی کا خاتمہ ان کی منزل ہے ۔ اس کے علاوہ حماس کو ایران کی جانب سے مصر کے راستے اسلحہ اور رقوم کی فراہمی کی بھی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی ۔ عمر سلیمان نے سوڈان میں جاری کشیدگی دور کرنے کیلئے اقدامات کرنے کے علاوہ اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ایران کو خطے کے معاملات میں مداخلت سے روکنے اور اس کے ایٹمی عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اقدامات کیے جائینگے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.