5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بالی ووڈ اداکارہ اُرمیلا مٹونڈکرآج 37برس کی ہوگئیں
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں شامل رہنے والی اداکارہ اُرمیلا مٹونڈکر آج 37برس کی ہوگئیں ہیں۔4فروری1974کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والی اُرمیلا نے اپنے کیرئیر کا آغاز چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے 1980میں فلمKalyug""سے کیا تاہم بطور ہیروئن ان کی پہلی فلم 1991میں"Narasimha"رہی۔اُرمیلا نے اپنے فلی کیرئیر کے دوران "رنگیلا"،"ستیا"اور" جدائی" نامی فلموں سے باکس آفس پر بیحد کامیابی سمیٹی اسکے علاوہ" کون"،"Pyar Tune Kia Kiya"،"بھوت"،"اِک حسینا تھی"،"تہذیب"،"پنجر"،"میں نے گاندھی کو نہیں مارا" اور" بس اِک پل" میں بھی اُرمیلا کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔بالی ووڈ میں کافی عرصے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل میں گھر کرنے والی اُرمیلا نے بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔