5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شہزادہ ولیم اپنی شادی کے موقع پر ملٹری یونیفارم زیب تن کریں گے
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانوی شاہی خاندان کے سپوت شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی آجکل دنیا بھر کے میڈیا میں موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے اور شادی کے مقام اورتیاریوں سے لیکر شاہی جوڑے کے ممکنہ ملبوسات بھی زیرِ بحث آرہے ہیں۔تازہ ترین رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم بھی اپنے والد اور دادا کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی شادی کے دن ممکنہ طور پر ملٹری یونیفارم زیب تن کریں گے۔واضح رہے کہ اس سلسلے میں شاہی خاندان کے لیے سوٹس تیار کرنے والے مخصوص سپلائر کو باقاعدہ آرڈر بھی دے دیا گیا ہے۔