5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
18ویں صدی کی مغلیہ دور کی مہر نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی… لندن کےBonhams نامی نیلام گھر کے تحت 18ویں صدی کی مغلیہ دور کی مہر اپریل میں نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔ سونے اور ہیروں سے جڑی کڑی میں زمرد جڑ کر تخلیق کی گئی اس مہر پر ایسٹ انڈیا کمپنی کے آفیسرAlexander Hannayکا نام کننداں ہے۔اس مہر کے زمرد پر نوری نستعلیق فونٹ میں فارسی کی تین سطور لکھی ہوئی ہیں۔مغلیہ دور کی تاریخی یادگار یہ مہر 5اپریل کو انڈین اور اسلامک آرٹ کی فروخت کے موقع پر نیلام کی جائیگی جس کی30سے 50ہزار پاؤنڈ تک میں نیلام ہوجانے کی اُمید ظاہر کی جارہی ہے۔