تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاک افغان سرحد پر کارروائی،22ہزار خاندان پناہ گزیں کیمپوں میں منتقل

جنگ نیوز -
پشاور…فارن ڈیسک… پاکستانی فورسز کی افغان سرحد کے ساتھ قبائلی پٹی میں طالبان جنگجووٴں کے خلاف نئی کارروائی سے 22ہزار پاکستانی شہری نقل مکانی کر کے اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہو گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کارروائی مہمند ایجنسی میں کی گئی اس علاقے کو امریکا القاعدہ اور طالبان کا ہیڈ کوارٹر سمجھتا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں22ہزار افراد نے ان علاقوں سے ہجرت کر کے اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں میں اپنے آپ کو رجسٹر کرایا۔پاکستان فرنٹیئر کور کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ پانچ دن میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں70دہشت گرد مار ے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.