5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی اداکارہ لندسے لوہن پر ہار کی چوری کا الزام
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…حال ہی میں نشہ آوار ادویات کے استعمال پر سزا پانے والی امریکی اداکارہ،گلوکارہ اور ماڈل لندسے لوہن اب ایک نئے تنازعے،نئے مقدمے کا شکار ہوگئی ہیں۔اداکارہ لنڈسے لوہن پر لاس اینجلس میں ایک دکان سے ہار چوری کرنے کا الزام سامنے آیا ہے جس پر ائیر پورٹ کورٹ کے جج سے ان کے گھر کی تلاشی کے لیے سرچ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایک عینی شاہد نے لندسے کو اسٹور میں گھومتے ہوئے وہی ہار پہنے ہوئے بھی دیکھا ہے جس کی وڈیو اور تصاویر بھی موجود ہیں۔