5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سپریم کورٹ و شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹسز نے حلف اٹھا لیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ آف پاکستان اور وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹسز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیاہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمدچودھری تین روزہ دورے پر بھارت گئے ہیں،جبکہ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس آغارفیق احمد عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری ، سپریم کورٹ بلڈنگ کے ہال میں ہوئی ، اس میں جسٹس شاکراللہ جان نے جسٹس جاوید اقبال سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا ، تقریب میں عدالت عظمیٰ کے ججز اور سینئر وکلا بھی موجود تھے ، وفاقی شرعی عدالت میں جسٹس افضل حیدر نے عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا۔