5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایف سی بھرتی کیس: ملک نوید سمیت 9ملزمان پر فردجرم 7فروری کو عائد ہوگی
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے احتساب عدالت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت7 فروری تک ملتوی کردی۔ خیبرپختونخوا کے سابق پولیس سربراہ اور سابق کمانڈنٹ ایف سی ملک نوید سمیت دیگر تین ملزمان پر7 فروری کو فرد جرم عائد کی جائیگی۔ احتساب عدالت کے جج سید اظہرعلی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ملک نوید، غنی الرحمن اور حامد حسن عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شعیب سوڈان جانے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ احتساب عدالت نے کیس کی سماعت7فروری تک ملتوی کردی جبکہ اگلے سماعت میں تینوں ملزمان پرفرد جرم عائد کی جائیگی۔ ملک نوید سمیت4افراد پر قومی احتساب بیورو نے اختیارات سے تجاوز کرنے پر ریفرنس دائرکیا ہے۔ ملک نوید پر الزام عائد ہے کہ جب وہ کمانڈر فرنٹیئر کانسٹیبلری تھے۔ توانھوں نے700 اہلکاروں کو قوائد وضوابط کیخلاف بھرتی کیا تھا۔ ملک نوید کے علاوہ دیگر ملزم شعیب،حامد حسن ،اور غنی الرحمان شامل ہے۔ شعیب کے حاضر نہ ہونے پراس کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔