5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور ہائیکورٹ:ریمنڈکاریکارڈطلب کرنے کیلئے درخواست دائر
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں دو افراد کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کا مکمل ریکارڈ طلب کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار علم الدین ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے بارے میں ان کے پاس ریکارڈ موجود ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کا اصل پاسپورٹ، اسلحہ، برامد شدہ دستاویزات اورغیرملکی کرنسی کاریکارڈ بھی طلب کیا جائے۔