تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان میں عوامی مایوسی انقلاب کا سبب بن سکتی ہے،امریکی اخبار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…فارن ڈیسک… امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق تجزیہ کار،سفارت کاراور مبصرین تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے حا لات ٹھیک نہیں،مشرق وسطیٰ میں وجہ انقلاب کی تمام جزیات پاکستان میں موجود ہیں۔ پاکستان میں18کروڑ عوام میں پائی جانے والی مایوسی اور اسلامی نظریہ کسی اجتماعی عمل میں تبدیل ہو سکتا ہے۔قیمتوں میں اضافے اور کرپٹ قیادت کے خلاف احتجاج بہت سے اسلامی ممالک میں جھاڑودے رہا ہے لیکن پاکستانی حکومت نے پاکستان میں ایسے کسی بھی خطرے کو مسترد کر دیا ہے۔اخبار کہتا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم اس بات پر اصرار کر رہے ہیں کہ پاکستان تیونس یا مصر نہیں ہے ان کے ادارے کام کر رہے ہیں اور جمہوریت قابل عمل ہے۔ اگرچہ گیلانی پرسکون ہیں لیکن سفارت کار،مبصرین اور دیگر پاکستانی حکام تسلیم کرتے ہیں کہ ملکی حالات میں بے چینی ہے اور وہ تسلیم کرتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں وجہ انقلاب کی تمام جزیات پاکستان میں موجود ہیں۔خراب انتظامی مشینری اور کرپٹ حکام کی وجہ سے معاشی صور تحال خراب ہے،مذہبی شدت پسندی میں اضافہ ہورہا ہے اور پاکستان کے سب سے بڑے حمایتی امریکا کے خلاف زہریلی نفرت ہے۔اگر اس ہفتے کوئی بھی یہ امید رکھتا ہے کہ پاکستان میں انقلاب سے صفایا ہو جائے گا تو کیسے اور کب ؟یہ سوال بہت اہم ہے۔ بعض سفارت کار اور مبصرین 1979میں ایران کی مذہبی نظریے اور معاشی بدحالی سے پاکستان کے حالات کا موازنہ کر رہے ہیں۔اخبار نے پاکستانی تجزیہ کار کے حوالے سے لکھا کہ فوجی حکمرانی کے بعد سیاست دانوں نے اپنے ووٹرز کے لیے کچھ نہیں کیا۔60سالوں کے بعد بھی پاکستانی پارلیمنٹ پر چند خاند ان مسلط ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.