5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاک ،کیویز آخری ون ڈے کل آکلینڈ میں کھیلا جائیگا
جنگ نیوز -
آکلینڈ…پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چھٹا اور آخری ون ڈے میچ کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، جیو سوپر یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح4 بجے سے نشر کرے گا۔پاکستان نے پانچ میں سے تین میچز جیت کر پہلے ہی سیریزمیں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیم نے ہر شعبہ میں شاندار کارکردگی دکھائی،1994 کے بعد پاکستان نے پہلی بار کیوی ٹیم کو ان کی سرزمین پر شکست دی ہے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کی مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ18میچز میں کیوی ٹیم نے صرف1میں کامیابی حاصل کی ہے، قائم مقام کپتان راس ٹیلر کا کہنا ہے کہ مسلسل شکست سے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فرق پڑا ہے، جلد ہی جیت کی راہ پر گامزن ہونا اولین ترجیح ہے، چھٹا ون ڈے آکلینڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح4 بجے شروع ہوگا، جیو سوپر میچ براہ راست نشر کریگا۔