5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بالائی علاقوں میں مزید بارش و برف باری کی پیش گوئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے اگلے دوسے تین دنوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اورپہاڑوں پربرف باری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، اگلے چند روز کے دوران ملک کے بالائی اور مغربی علاقے بادلوں کی لپیٹ میں رہیں گے، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پتن میں37 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ دیر میں32، چترال22، کوئٹہ 18 ، لوئر دیر 12، سیدوشریف 09، بالاکوٹ 05 اور دروش میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔ اگلے چند روز کے دوران کاشت کے اکثر علاقوں میں خاطر خواہ بارش کا کوئی امکان نہیں، آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی 07، ہنزا اور پارا چنار میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 05، لاہور 09، کوئٹہ 05 ، مظفر آباد 08، ملتان 10، کراچی 12، پشاور 11، گلگت 05 ، مری 03 اور فیصل آباد میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔