تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصری وزیردفاع کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں چاہتے تھے، وکی لیکس

جنگ نیوز -
قاہرہ…مصرکے سیاسی حالات کی طرح اس کے بارے میں خفیہ امریکی دستاویزات کی اشاعت بھی تیز ہوگئی ہے۔وکی لیکس کے جاری کئے گئے نئے مراسلے کے مطابق مصری وزیر دفاع ملک میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں چاہتے تھے۔وکی لیکس نے قاہرہ میں امریکی سفیرFrancis Ricciardone کامراسلہ شائع کیاہے۔جو مصری وزیر دفاع فیلڈ مارشل محمد طنطاوی کے دورہ امریکا سے آٹھ روز پہلے، سولہ مارچ دو ہزار آٹھ کو بھیجا گیا۔امریکی سفیر کے مطابق محمد طنطاوی اعلی امریکی حکام سے ملاقات میں اس بات کی یقین دہانی چاہتے تھے کہ مستقبل میں دی جانے والی فوجی امداد کا سلسلہ نہ تو رکے گا نہ ہی امریکا مصرپرشرائط لاگو کرے گا۔امریکی سفیر نے لکھاتھاکہ محمد طنطاوی امریکا کو مضبوط اتحادی اور قابل اعتماد خیال کرتے ہیں اورامریکا کو اس کا یقین بھی دلائیں گے۔مراسلے کے مطابق اسرائیل کے ساتھ پانچ جنگوں کا تجربہ حاصل کرنے والے اسّی سالہ وزیر دفاع مزید کوئی جنگ نہیں چاہتے تھے اور مصر میں معاشی یا سیاسی اصلاحات کے بھی خلاف تھے ان کا خیال تھا کہ معاشی اصلاحات کا نفاذ ملک میں سماجی انتشار پھیلائے گا۔مصری وزیر دفاع اس دورے میں امریکا کو اس بات کا یقین دلانے کا ارادہ بھی رکھتے کہ مصر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیچھے فوج ملوث نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.