تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ،کابینہ توڑنے کا اعلان متوقع

جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکمران جماعت پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہورہا ہے، جس کے بعدآج ہی وفاقی کابینہ کو توڑ دئے جانے کا اعلان بھی متوقع ہے ۔ ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ کابینہ کی تنظیم نوکے لئے پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ میں حتمی نوعیت کا صلاح و مشورہ اور غور ہوگا،، وزیراعظم کی طرف سے اپنی کابینہ توڑنے کا اعلان ہونے کے بعد نئی کابینہ کی تشکیل کا عمل بھی چوبیس گھنٹوں میں شروع ہوجائے گا،، ابتدائی طور پر 10 سے 15 وزرا پر مشتمل کابینہ کا اعلان ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر پانی و بجلی راجا پرویزاشرف کو کابینہ سے فارغ کردئے جانے کا امکان ہے جبکہ داخلہ امور ، قانون و انصاف اور امور خزانہ کے موجودہ وفاقی وزرا نئی کابینہ میں بھی برقرار رہ سکتے ہیں ، اس کے علاوہ کابینہ میں کچھ نئے چہرے شامل کئے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔ آئین میں اٹھارہویں ترمیم کے بعد کابینہ کا حجم ، اسمبلی ارکان کی نسبت سے گیارہ فیصد رکھنے کی خاطر تنظیم نو کا عمل کیا جارہا ہے ، اس حوالے سے مسلم لیگ نون نے بھی اپنے دس نکاتی ایجنڈے میں سرکاری اخراجات کم کرنے کا مطالبہ کررکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.