5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سینیٹ اجلاس کورم کی کمی کا شکار، ایم کیو ایم کا واک آوٴٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹ کا اجلاس آج کورم کی کمی کا شکار رہا جبکہ پٹرولیم قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے خلاف ایم کیو ایم کے ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ بھی کیا۔ سینیٹ اجلاس آج شروع ہوا تو آغاز پر ارکان کی انتہائی کم تعداد موجود تھی، کورم کی نشاندہی پر اجلاس کی کارروائی کچھ دیرکے لئے ملتوی کرنا پڑی،، بعدمیں بیرون ملک تعیناتی میں سندھ ، خیبرپختونخوااوربلوچستان کے افسروں کونظراندازکئے جانے پرکئی سینیٹرزنے احتجاج کیا، جس پرچیئرمین سینیٹ نے ریمارکس دئے کہ بیرون ملک تعیناتی میں صوبائی کوٹہ پر عمل کیا جاناچاہیئے۔ ایم کیوایم کے طاہر مشہدی نے پٹرولیم قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے خلاف تحریک التوا پیش کرنا چاہی تو چیئرمین نے اس کی اجازت نہ دی ، اس پر ایم کیوایم کے ارکان نے واک آؤٹ کردیا، بعد میں ایوان کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیاگیا۔