تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس نے اپنے دفاع میں حد سے تجاوز کیا، تحقیقاتی رپورٹ

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں دو افراد کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کر دی گئی۔حکومتی ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے عرفان نذیر کو بتایا کہ رپورٹ کے مطابق ریمنڈ ڈیوس نے بظاہر اپنے دفاع میں فائرنگ کی، لیکن اس کا یہ اقدام حدود سے تجاوز لگتا ہے۔ امریکی قونصلیٹ نے عباد الرحمان کو روند کر ہلاک کرنے والی گاڑی اور ڈرائیور کے بارے میں ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولین کے کوائف اور عینی شاہدین کے بیانات کا تقابلی جائزہ لیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام خط و کتابت وزارت خارجہ کے ذریعے کرنا پڑتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم میں سی سی پی او اسلم ترین ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذوالفقار حمید اور ایس پی سول لائنز شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.