5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سرگودھا میں پولیس مقابلہ،اشتہاری ملزم مارا گیا
جنگ نیوز -
سرگودھا … سرگودھا میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلے کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مارا گیا۔۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے تھانا عطا شہید کے علاقہ میں مسلح ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اس دوران پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملی تو پولیس کے ساتھ ڈاکوؤں کا مقابلہ ہو گیا فائرنگ کے تبادلے میں قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم شیری مارا گیا ۔دیگر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے مطابق مارا جانے والا ملزم شیری 22 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔