5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سانحہ شیر شاہ، ملزمان شفیع محمد اور اسلم پرویز کو گواہوں نے شناخت کر لیا
جنگ نیوز -
کراچی…سانحہ شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو مین گواہوں نے شناخت کرلیا۔سینٹرل جیل کراچی میں جوڈیشیل مجسٹریٹ رسول بخش میر کے روبرو ملزمان کی شناخت پریڈ ہوئی۔شناخت پریڈ کے دوران دو گواہوں شاہد اور عتیق نے ملزمان شفیع محمد مگسی اور اسلم پرویز کو شناخت کرلیا جبکہ اسی مقدمے کے تیسرے ملزم نواز علی کو گواہوں نے پہچاننے سے انکار کردیا۔اس سے قبل سانحہ شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے مقدمے میں گرفتار نو ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مدعی کی جانب سے عدم شناخت پر بری کرچکی ہے۔سانحہ شیرشاہ کباڑی مارکیت کے الزام مین سترہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں سے چار ملزمان تاحال مفرور ہیں۔19 اکتوبر کو ہونے والے سانحہ شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔