تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مالی سال کے7 ماہ ،پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں4%کمی

جنگ نیوز -
کراچی…رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں چار فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2010سے جنوری 2011 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں چار فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور سات ماہ میں ان کی مجموعی فروخت ایک کروڑ 13 لاکھ ٹن رہی جو گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں ایک کروڑ 18 لاکھ ٹن تھی ۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کمی ڈیزل کی فروخت میں دیکھی گئی ہے جو نو فیصد کمی کے بعد 40 لاکھ ٹن رہی۔ ڈیزل کا حصہ مجموعی تیل کھپت میں 35 فیصد سے ز ائد ہے۔ پیٹرول کی فروخت 18 فیصد اضافے کے ساتھ 13 لاکھ ٹن رہی ہے۔۔ تجزی کاروں کے مطابق پیٹرول کی طلب میں اضافہ کی وجہ سی این جی گیس کی قلت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.