تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بالی ووڈ: دیپیکا پاڈوکون اب رجنی کانت کے ساتھ کام کریں گی

جنگ نیوز -
ممبئی…دیپیکا پاڈوکون نے بالاآخر ہاں کر دی،اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ مالیا کو نہیں بلکہ ساؤتھ انڈین سپر اسٹار رجنی کانت کو۔ کافی دنوں سے میڈیا میں یہ خبریں گرم تھیں کہ رجنی کانت دیپیکا پاڈوکون کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہ رہے ہیں لیکن ڈیپس مستقل انہیں ٹہلا رہی ہیں یہ کہہ کر کر کہ ان کے پاس فرصت نہیں ہے لیکن رجنی کانت جیسے سپر اسٹار کے سامنے دیپیکا کا انکار جلد ہی اقرار میں بدل گیا ،اب یہ اور بات ہے کہ اسکے لیے انہوں نے اپنے دوست اکشے کمار کو ناراض کردیا جن کے ساتھ انہیں فلم ہاؤس فل کے سیکوئل میں کام کرناتھا جس پر اکشے ان سے ناراض بھی ہیں۔فلم کا نام رانا ہے جسے رجنی کانت کی بیٹی بنا رہی ہیں اور اس میں رجنی کانت ٹرپل رول ادا کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.